اہم ترین

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

نگراں وفاقی حکومت نے یٹرول 2 اور ڈیزل 6 روپے 47 پیسے تک سستا کردیا ہے۔

وزارت خزانہ نے 30 نومبر تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 296 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرول 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کردییا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 9 روپے ایک پیسے کی کمی 180 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔تیل کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 5 پیسے کم ہوکر 204 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے لیکن ڈالر کی قدر میں بڑھتے اضافے اور آئی ایم ایف سے 70 کروڑ روپے قرض کے لیے ہونے والے مذاکرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

نئی قیمتوں کے اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی آئی ایم ایف سے پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدے طے پاگیا ۔ اس طرح مہنگائی کے نئے بم سے عوام بچ گئے۔۔

پاکستان