اہم ترین

انڈے غذائیت کا خزانہ لیکن کچھ لوگوں کے لیے زہر

انڈے صحت کے لیے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں لیکن لیکن لوگوں کے لیے یہ انتہائی مضر بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔۔

ناشتہ ہو، دوپہر کا کھانا ہو یا رات، انڈوں کا شمار ان گنی چنی چیزوں میں ہوتا ہے جو کسی بھی وقت ہماری مدد کر سکتے ہیں۔

کچھ لوگ انڈے کھا کر صحت کے سنگین مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں،، وہ کون ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔۔

کولیسٹرول کے مریض بھول کر بھی کھائیں

اگر آپ کولسیٹرل کے کریض ہیں اور مکمل ڈائٹ پلان پر عمل کرتے ہیں تو اںڈے سے دور ہی رہیں خاص طور پر زردی سے ۔۔ انڈے کی زردی کولیسٹرول کا مسئلہ مزید بڑھا سکتی ہے۔

اسہال کے مریض

اگر آپ کا معدہ خراب ہے یعنی آپ اسہال میں مبتلا ہیں تو غلطی سے بھی انڈے کا استعمال نہ کریں۔ کیونکہ انڈوں کی نوعیت گرم ہوتی ہے جس سے پیٹ خراب ہونے کی صورت میں مزید مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

ذیابیطس

ذیابیطس کے مریضوں کو بہت سی چیزیں کھانے سے منع کیا جاتا ہے۔ اگر آپ انڈے کھانے کے شوقین ہیں اور ذیابیطس کا شکار ہیں تو آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انڈے کا استعمال آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

گردے کے مریض

ہم سب جانتے ہیں کہ انڈے کو پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن پروٹین کا زیادہ استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

پاکستان