اہم ترین

ایک جماعت کا نہیں ہر پاکستانی کا ترجمان ہوں، عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ وہ کسی وہ کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے ترجمان ہیں۔ اگر آآئندہ عام انتخابات میں نواز شریف منتخب ہوئے تو بحیثیت صدر تمام آئینی تقاضے پورے کروں گا۔

سرکاری میڈیا کے مطاق اپنے انٹرویو کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ عدلیہ، انتظامیہ اور سیاسی جماعتیں انتخابات کے بروقت انعقاد پر متفق ہیں اور اس میں اب کوئی شبہ نہیں کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ مہیا کریں۔ عمران خان کی انتخابات میں شمولیت کا فیصلہ عدالت میں ہے۔ انہیں بحیثیت صدر عدلیہ پر اعتماد ہے ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔ ایسی صورت حال میں غیر قانونی تارکین وطن واپس بھجوانے کی پالیسی ٹھیک ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ افغان طالبان اپنے ملک سے پاکستان میں دراندازی روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف اقدامات نہیں کیے۔

ملک کو درپیس مسائل کۓ حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیاست دان اور انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈر مل کر کام کریں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔۔

پاکستان