اہم ترین

اب کوئی پاکستانی حاجی سعودی عرب میں گم نہیں ہوگا

نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024ء کا اعلان کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حاجیوں کو موبائل ایپلی کیشن دی جائے گی، جس سے وہ گم نہیں ہوں گے

اسلام آباد میں حج پالیسی 2024 کا اعلان کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہو گا جب کہ گزشتہ برس سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار تھے۔ اس طرح رواں برس حج اخراجات کی لاگت میں ایک لاکھ روپے کمی آئی ہے۔

انیق احمد نے وضاحت کی کہ حج پیکیج میں قربانی کا جانور شامل نہیں، اگر فضائی سفر کے اخراجات کم ہوئے تو بچنے والی رقم بھی عازمین کو واپس کی جائے گی۔حج درخواستیں 27 نومبر سے 12 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ 2024ء کا حج ڈیجیٹلائز ہو گا، سرکاری کوٹے پر جانے والے 90 ہزار عازمین کو سوٹ کیس کیو آر کوڈ کے ساتھ فراہم کریں گے، ان کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے عازم کی مکمل معلومات مل سکے گی، اس کے علاوہ عازمین کے موبائل فون پر ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی جائیں گی، جس سے وہ گم نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹ نا ہونے کی صورت مین بھی موبائل فون پر ایپس کام کریں گی، دورانِ حج ایک حاجی پاکستان میں اپنے پیاروں کو لاتعداد کالز کر سکے گا، اس کے علاوہ 7 جی بی کا انٹرنیٹ پیکیج بھی ہو گا۔

پاکستان