اہم ترین

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو سعودی عرب سے شکست

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں پہلی بار رسائی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کو سعودی عرب نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا ہے۔۔

پاکستان اور سعودی عرب کی قومی ٹیمیں فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں الحسا پرنس عبد اللّٰہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں۔

کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا مضبوط اور تجربے کار ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔۔ پہلے ہاف میں سعودی فٹبالرز ایک ہی گول کرسکے۔۔

دوسرے ہاف میں میچ کے 48 ویں منٹ میں سعودی عرب نے پیلانٹی کک پر دوسرا گول کر کے اپنی برتری کو دگنا کردیا۔ کھیل کے اضافی وقت میں سعودی عرب نے چند ہی منتوں میں مزید 2 گول کردیئے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا گیا بین الاقوامی میچ ورلڈ فٹ بال کپ 2026 اور ایشیئن کپ 2027 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا حصہ تھا۔ راؤنڈ ٹو کے گروپ جی میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے علاوہ اردن اور تاجکستان شامل ہیں۔

پاکستان