اہم ترین

پاکستانی نژاد وکیل امریکا کے پہلے مسلمان وفاقی جج نامزد

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی وفاقی عدالت کے جج کے لیے پاکستانی نژاد وکیل عدیل منگی کو نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدیل منگی کو فلاڈیلفیا میں قائم تیسری سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے جج کے لیے نامزد کیا ہے۔ وہ اس وقت نیو جرسی کے اٹارنی کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔۔

امریکی قانون کے مطابق عدیل منگی کی تعیناتی کی حتمی منظوری منتخب ایوان دے گا۔ جس کے بعد وہ بطور وکیل حلف اٹھائیں گے۔۔

عدیل منگی کی تقرری کی صورت میں وہ امریکا میں پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد وفاقی جج کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔۔

عدیل منگی کا تعلق اندرون سندھ سے لیکن امریکا منتقل ہونے سے قبل انہیوں نے کئی برس کراچی میں ہی گزارے ہیں۔۔

نامزد وفاقی جج کا امریکا میں بطور وکیل کیرئیر 20 برسوں سے زائد عرصے پر محیظ ہے۔

انہوں نے ’پیٹرسن بیلکنپ‘ نامی لاء فرم سے امریکا میں وکالت کا آغاز کیا اور برسوں کی مںھت اور اپنی قابلیت کی بنا پر اسی کمپنی کے شراکت دار بنے۔۔

بطور وکیل عدیل منگی کو سب سے زیادہ شہرت ریاست نیو جرسی کے مختلف علاقوں میں مساجد کے قیام کے لیے لڑی جانے والی ایک قانونی جنگ سے ملی ۔ جس میں وہ کامیاب ہوئے تھے۔۔

دوسری جانب عدیل منگی کی بطور وفاقی جج نامزدگی کو غزہ میں اسرائیلی بمباری کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔۔

پاکستان