اہم ترین

ٹک ٹاک کو موبائل گیمنگ کمپنی مون ٹن بیچنے کے لئے خریدار کی تلاش

دنیا کے معروف ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک (TikTok) کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) اپنی موبائل فون گیم ذیلی کمپنی مون ٹن (Moonton ) بیچنے کے لئے خریدار تلاش کررہی ہے۔۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق بائٹ ڈانس نے مون ٹن کو 2021 میں 4 ارب ڈالر میں خریدا تھا لیکن اب کمپنی اس اثاثے کو فروخت کررہی ہے۔

مون ٹن گیمنگ ڈیولپر اور پبلشر کمپنی کی حیثیت ای گیمنگ کی دنیا میں اہم مقام رکھتی ہے ۔ کمپنی نے کئی موبائل گیمز متعارف کرائے ہیں ۔ ان کا سب سے معروف گیم لیجنڈز : بینگ بینگ (Legends: Bang Bang ) ہے۔ جس کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔۔

لیجنڈز : بینگ بینگ (Legends: Bang Bang ) کی مقبولیت کا انزادہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2023 کے 10 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ای اسپورٹس ایونٹس میں سے پانچ ایم ایل بی بی ٹورنامنٹ ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بائٹ ڈانس کی جانب سے مون ٹن کو فروخت کرنے کا مقصد اپنے بنیادی کاروبار پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اسی کے لئے بائٹ ڈانس نے اپنی ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ بنانے والی کمپنی پیکو میں بھی ملازمین کی تعداد میں کمی کی۔۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی مالک کمپنی گزشتہ سال 101 اسٹوڈیو نامی گیم ڈویلپمنٹ اسٹوڈیو بھی بند کرچکی ہے۔۔

ایم ایل بی بی کی فروخت کے لیے سعودی عرب کی اسپورٹس اور گیمنگ کمپنی ساوی گیمز گروپ (SGG) خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔۔ تاہم اس وقت با چیت ابتدائی مرحلے میں ہے۔

اسی کمپنی نے موبائل گیم ڈیولپر اسکوپلی (Scopely) 4 ارب 90 کروڑ ڈالر میں خریدا ہے۔ کمپنی ای اسپورٹس میں 38 ار ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔۔

پاکستان