کولمبیا میں عورت نے تاوان کے لیے اپنے ہی دو سالہ بیٹے کے اغوا کا ڈراما کرلیا۔۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے شہر بارانکویلا میں 12 نومبر کی شام ایک ماں سے اس کے 2 سالہ بچے کے اغوا کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
ماں نے پولیس کو بیان دیا کہ موٹر سائیکل پر سوار ہیلمٹ پہنے دو افراد نے اسلحے کے زور پر اس سے بچہ چھینا اور فرار ہوگئے۔۔ ماں کی فریاد اور دکھ کو دیکھتے ہوئے بچے کی بازیابی پولیس کا پہلا مشن بن گیا۔ پولیس نے بچے سے متعلق معلومات اور تساویر شہر بھر میں پھیلا دیاور ساتھ ہی عوام سے ہر قسم کی اطلاع کی اپیل بھی کردی۔
رات گئے پولیس ایک خاتون کا فون آیا کہ اس کا 17 سالہ بیٹا ایک بچہ گھر لایا ہے ، جس کی شکل و صورت بالکل مغوی بچے سے ملتی ہے۔ پولیس پولیس ایک گھر میں داخل ہوئی تو وہاں الگ ہی ماجرا نکلا ۔

نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچے کی ماں کا دوست ہے۔ اس نے بچے کو کچھ دن اپنے پاس رکھنے کا کہا تھا۔ تاکہ وہ بچے کے باپ سے 6 کروڑ پیسو (14 ہزار 700 امریکی دالرز کے مساوی) بٹور سکے۔
پولیس نے شواہد کی روشنی مین ماں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ بچے کو باپ کی تحویل مں دے دیا گیا ہے۔