اہم ترین

برطانوی ہائی کمیشن نے فلسطین کی حمایت پر شیما کرمانی کو تقریب سے نکال دیا

ملک کی معروف فنکارہ اور حقوق نسواں کی علم بردار شیما کرمانی کو کراچی میں برطانوی ہائی کمیشن نے فلسطین کے حق میں بات کرنے پر تقریب سے نکال دیا ۔۔

برطانوی اردو نیوز ویب سائیٹ انڈیپینڈینٹ اردو سے بات کرتے ہوئے شیما کرمانی نے کہا کہ وہ 17 نومبر کو کراچی میں برٹش ہائی کمیشن کی ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں انہوں نے فلسطین کے حق میں بات کی تو انہیں وہاں سے جانے کا کہہ دیا گیا۔

شیما کرمانی نے کہا کہ مغرب ہمیشہ آزادی اظہار کی بات کرتا ہےلیکن اندازہ نہیں تھا کہ برطانوئی ہائی کمیشن میں فلسطین کے حق مٰں بات کرنے پر ایسا ہو گا۔ ہائی کمیشن کے حکام نے انہیں تقریب سے نکل جانے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ میں خود چلی جاتی ہوں۔

پاکستانی فنکارہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے بھی اپنا رد عمل دیا ہے۔

ہائی کمیشن کے ترجمان نے شیما کرمانی کا نام نہ لئے بغیر کہا کہ ایک مہمان کی وجہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں تقریر میں خلل پڑا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ مہمان کو منع کیا گیا مگر وہ اپنی مرضی سے تقریب چھوڑ کر گئیں اور بعد میں ہائی کمیشن کے عملے سے معذرت بھی کی۔

پاکستان