اہم ترین

بھارت کی سب سے بڑی مسلم آبادی والی ریاست میں حلال اشیا پر پابندی

اتر پردیش بھارت کی سب سے گنجان آباد ریاست ہے اور یہاں مسلمان بھی سب سے زیادہ بستے ہیں لیکن بی جے کی حکومت نے یہاں حلال اشیا کی خرید و فروخت پر ہی پابندی لگادی۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست بھر میں حلال سرٹیفکیٹ والی مصنوعات بنانے، ذخیرہ ، تقسیم اور فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حلال سرٹیفائیڈ دوائیں ، میڈیکل ڈیوائس اور میک اپ سامان کی تیاری، ذخیرہ ، تقسیم اور خرید و فروخت میں ملوث شخص یا ادارے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تاہم ان چیزوں کی برۤمدات پر کوئی پابندی نہیں۔

بی جے پی کی ہندو انتہا پسند برسراقتدار جماعت بی جے پی نے یہ پابندی ایک شکایت کی آڑ میں لگائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیری پروڈکٹس ، چینی، بیکری آئٹم ، پیپرمنٹ آئل ، خوردنی تیل ، دوائیوں، میڈیکل ڈیوائس اور میک اپ کے سامان کے لیبل پر حلال سرٹیفیکیٹ لگاکر انہین مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔

یہی نہیں بلکہ لکھنؤ کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن نے شیلندر شرما نامی ایک تاجر کی شکایت کی بنیاد پر حلال انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ چنئی، جمیت علمائے ہند حلال ٹرسٹ دہلی، حلال کونسل آف انڈیا ممبئی اور جمیت علما مہاراشٹر ممبئی سمیت دیگر کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

مقدمے میں نامزد کمپنیوں اور اداروں پر لوگوں کے مذپبی عقیدے سے کھیلنے، ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان