اہم ترین

شوہر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر بیوی کو جرمانہ

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں عدالت نے شوہر پر تشدد کرنے والی بیوی کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی عدالت میں ایک شخص نے اپنی ہی بیوی پر 50 ہزار درہم ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

شوہر کا موقف تھاکہ اس کی بیوی نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس لئے عدالت بیوی سے اس کے مالی اور ذہنی صحت کے نقصان کی تلافی کرائی جائے۔۔

دوران سماعت مظلوم شوہر نے اپنی بیوی کے خلاف میدیکل رپورٹس سمیت دیگر شواہد بھی پیش کئے۔

ریاست کی فیملی کورٹ نے بیوی پر الزام ثابت ہونے پر اسے 2 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔۔

شوہر پر تشدد کرنے والی عورت نے فیصلے کے خلاف اپیل کردی۔ جہاں اس کو لینے کے دینے پڑ گئے۔۔ اپیل کورٹ نے فریقین کے دلائل اور عدالتی فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے بیوی کو حکم دیا کہ وہ شوہر کو دس ہزار درہم بطور جرمانے کے علاوہ عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس بھی ادا کرے۔

پاکستان