حالیہ ورلڈ کپ میں محمد شامی نے وہ کچھ کر دکھایا ہے جو بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں کوئی نہیں کرہایا۔۔ بھارت بھر سے انہیں بے پناہ پیار مل رہا ہے لیکن ان کی اہلیہ انہیں بددعائیں دے رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی اور اہلیہ حسین جہاں کے درمیان عدالتی جنگ جاری ہے۔ حسین جہاں نے طلاق کے علاوہ شامی اور ان کے اہل خانہ پر تشدد کا مقدمہ بھی دائر کرکرکھا ہے۔
اسی مقدمے کی وجہ سے وہ ورلڈ کپ سے پہلے عدالت کے روبرو جاکر اپنی ضمانت میں توسیع بھی کراچکے ہیں۔
حسین جہاں اپنے شوہر کے خلاف سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتی ہیں۔ ان پوسٹ میں وہ محمد شامی کی مبینہ مکروہ شخصیت کے بارے میں بات کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی دل میں یہ باتیں آتی ہیں کہ شامی کو کرکٹر کی طرح اچھا انسان بھی ہونا چاہیے تھا، لوگوں کو ہماری ذاتی زندگی اور پیشہ وارانہ کیرئیر الگ رکھنی چاہیے ۔
شامی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ کاش شامی جتنا اچھا کھلاڑی ہے اتنا ہی اچھا باپ، شوہر اور انسان بھی ہوتا، اگر ایسا ہوتا تو میں، شامی اور ہماری بیٹی بہت اچھی زندگی گزار رہے ہوتے۔
حسین جہاں نے الزام لگایا کہ شامی نے پیسوں کے عوض سوشل میڈیا پر ایک فوج رکھی ہوئی ہے جو انہٰن ٹرول کرتی ہے لیکن انشاء اللہ ان کا بھی وقت آئے گا اور وہ انہین بھرپور جواب دیں گی۔