اہم ترین

سیم آلٹمین کی ‘اوپن اے آئی’ میں بحیثیت سی ای او واپسی

آرٹیفیشل انٹیلی جینس چیٹ بوٹ’ چیٹ جی پی ٹی’بنانے والی کمپنی ‘اوپن اے آئی’ نے اپنے برطرف کیے گئے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) سیم آلٹمین کو مائیکرو سافٹ اور کمپنی کے ملازمین کے دباؤ میں بالآخر دوبارہ کمپنی کا حصہ بنا لیا ہے۔

اوپن اے آئی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم اصولی طور پر سیم آلٹمین کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس کے تحت وہ ایک نئے بورڈ کے ساتھ بطورِ سی ای او اوپن اے آئی میں واپس آرہے ہیں۔۔

دوسری جانب سیم آلٹمین نے بھی ایکس پر کہا کہ میں اوپن اے آئی سے محبت کرتا ہوں، اور میں نے پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ بھی کیا ہے وہ اس ٹیم اور اس کے مشن کو ساتھ رکھنے کی خدمت میں ہے۔ جب میں نے اتوار کی شام مائیکرو سافٹ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا تو یہ واضح تھا کہ میرے اور ٹیم کے لیے یہی بہترین راستہ تھا۔

سیم آلٹمین نے کہا کہ نئے بورڈ کے ساتھ میں اوپن اے آئی میں واپسی اور مائیکرو سافٹ کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری کو آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔

اوپن اے آئی کا یہ نیا بورڈ اس بورڈ کی جگہ لے گا جس نے جمعے کو سیم آلٹمین کو برطرف کیا تھا۔

سیم آلٹمین کو 17 نومبر کو اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عہدے سے فارغ کردیا تھا۔ بورڈ نے برطرفی کی وجہ آلٹمین کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب نہ دینا بایا تھا۔ رابطوں کا فقدان قرار دیا تھا۔۔

دنیا کی صف اول کی ٹیک کمپنی مائکرو سافٹ نے اوپن اے آئی پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کررکھی ۔۔ اسٹارٹ اپ کی انتظامیہ پر آلٹمین کو بحال کرنے پر دبآ ڈالا تھا اس کے ساتھ ہی مائیکرو سافٹ نے سیم آلٹم مین کو اپنی کمپنی میں ملازمت دے دی تھی۔

اس کے علاوہ اوپن اے آئی کے ملازمین نے بھی سی ای او کو واپس نہ لانے کی صورت میں کمپنی چھوڑنے کی دھمکی دے دی تھی۔

اس برطرفی کے بعد پیر کو مائیکروسافٹ نے سیم آلٹمین کو اپنی کمپنی کا حصہ بنا لیا تھا۔ مگر اس پیش رفت کے ایک روز بعد ہی اوپن اے آئی اور سیم آلٹمین کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

خیال رہے کہ مائیکروسافٹ کے اوپن اے آئی میں پہلے ہی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

پاکستان