اہم ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کیاں ہوں گی؟ اعلان آج ہوگا

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 روپے فی لیٹر تک کم کرنے کی سمری بھجوائی ہے تاہم اس کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔۔

اوگرا نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں یکم دسمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی دے۔

متعلقہ وزارت کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول 7 جب کہ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر تک سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم میں سمری پر غور کے بعد تجاویز پر مشتمل سمری وزارت خزانہ جائے گی۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔۔

پاکستان