اہم ترین

سیاست کا علم اور تجربہ بلاول کو دینا ہے، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سارا پاکستان ایک طرف اور بلوچستان ایک طرف ہے۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ اسلام آباد کو نظر نہیں آتا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور پاکستان کے دل کو جیتنا بہت ضروری ہے، ، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں بلوچستان کے غم اور دکھ پر مرہم رکھنا ہے۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں موجود پر چیز کے مالک یہاں کے عوام ہیں۔ اٹھارویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے والے صوبوں کے وسائل پر ڈاکا مارنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔۔

آصف زرداری نے کہا کہ قوم خود بخود نہیں اُٹھتی، اسے لیڈر اُٹھاتے اور چلاتے ہیں۔ ہمیں مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے، پاکستان دنیا کے نقشے پر عظیم ملک بن کر ابھرے گا ۔۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلاول نے اپنی شناخت بنا لی ہے، ہم نے اس کی سپورٹ اور تربیت کرنی ہے، ہم نے بلاول کو یوتھ اور آنے والے کل کا لیڈر بنانا ہے،جو میرے پاس سیاست کا جو تجربہ اور علم ہے وہ اُس کو منتقل کرنا ہے۔

پاکستان