قدرت کی بنائی کوئی چیز بے کار نہیں۔ اس کا استعمال کئی بیماریوں کا خاتمہ کرتا ہے۔۔ ایسی ہی ایک چیز انار کے چھلکے بھی ہیں جو پیشاب اور بواسیر کی انتہائی تکلیف دہ بیماریوں کا انتہائی بہترین علاج ہے۔۔
بار بار پیشاب کی شکایت
ویسے تو پیشاب کا ۤنا صحتمندی کی نشانی ہے لیکن بار بار آنا بھی ٹھیک نہیں۔۔ اس کے لئے انار کے چھلکے دھوپ میں سکھا نے کے بعد اسے باریک پیس لیں۔ ہر روز چھ ماشہ پانی کے ساتھ روزانہ استعمال کریں۔
پیٹ درد کے لیے
انار کا چھلکا پیٹ کے درد اور پیٹ کے امراض کے لیے بہترین ہے۔اس کے چھلکوں، پتوں اور چھال کو پیٹ کی متعدد بیماریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بواسیر کا شافی علاج
شہری علاقوں میں قبض ایک عام بیماتری ہے۔یہ قبض بگڑ کر بواسیر کا باعث بنتا ہے۔۔ بواسیر بادی ہو یا خونی، دونوں اقسام کے لیے اس کے چھلکوں کا سفوف صبح شام پانی کے ساتھ ایک چمچ کھانے سے افاقہ ہوتا ہے۔۔