ایسے وقت میں جب بالی ووڈ کے تمام بڑے ستاروں کی فلمیں 1000 کروڑ روپے کما رہی ہیں، سلمان خان اپنی حالیہ فلم ٹائیگر 3 کی 500 کروڑ کی کمائی سے بالکل خوش نہیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے کہا کہ دوسری ستاروں کے برعکس وہ سینما گھروں مین اپنی فلموں کے ٹکٹ کی قیمتیں بہت زیادہ نہیں رکھتے۔ اسی وجہ سے ٹائیگر تھری 1000 کروڑ روپے کمانے والی فلموں کی فہرست میں شامل نہیں۔
سلمان خان نے کہا میں ہمیشہ سے لوگوں کے پیسے بچانے کے بارے میں سوچتا رہا ہوں۔ لیکن لوگ میرے اس اقدام کو سراہتے نہیں ۔ اب میری اگلی فلم دیکھیں، ہم ٹکٹوں کی قیمتیں بھی بلند رکھیں گے اور کمائی بھی دکھائیں گے۔
یش راج بینر تلے بنی ٹائیگر 3 نے ریلیز کے پہلے دو دنوں میں شاندار کمائی کی تھی۔ ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کی طرح اس فلم میں بھی سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار میں نظر آئیں۔
سلمان خان کو امید تھی کہ رجنی کانت کی جیلر اور شاہ رخ خان کی جوان اوت پٹھان کی طرح تائیگر تھری بھی 1000 کروڑ روپے کمائی کر لے گی لیکن ایسا فی الحال ہوتا نظر نہیں آرہا۔