اہم ترین

میسی “ایتھلیٹ آف دی ایئر ” قرار

امریکی جریدے ٹائمز نے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کو رواں برس کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ جریدے میں شائع آرٹیکل میں کہا ہے کہ امریکا فٹ بال کی مقبولیت اور عوام میں پزیرائی کے معاملے میں خطے کے دیگر ممالک کے ممقابلے میں بہت پیچھے ہے ۔ لیکن ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی نے اس حوالے سے مثبت اثر ڈالا ہے۔

جریدے کا کہنا ہے کہ 2023 میں میسی نے امریکا میں فٹ بال کے فروغ کے لئے وہ کام کردکھایا جو کہ اس سے پہلے ناممکن دکھائی دیتا تھا۔۔

رواں برس ارجنٹائن کو ایک بار پھر فٹبال کی دنیا کا عالمی چیمپئین بنوانے والے میسی نے پیرس سینٹ جرمین سے علیحدگی کے بعد امریکا کی میجر لیگ سوکر (MLS ) میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے لئے انہوں نے سعودی عرب کی کروڑوں ڈالر کی پیشکش بھی ٹھکرادی تھی۔

فٹ بال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز “بیلن ڈی آر” 8 مرتبہ اپنے نام کرنے والے لیونل میسی نے ایم ایل ایس میں میامی کی نمائندگی کی اور ٹیم کو لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

پیرس سینٹ جرمین سے علیحدگی کے بعد میسی نے بارسلونا کی نمائندگی کی کوششیں کی تھیں لیکن کلب پر بے جا مالی بوجھ کے باعث انہوں نے ارادہ ترک کردیا تھا۔

ٹائمز نے میسی کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ، وہ سعودی پرو لیگ کھیلنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا سوچ رہے تھے۔ ان کے پاس سعودی عرب یا ایم ایل ایس کے آپشن موجود تھے اور دونوں ہی بہت دلچسپ تھے۔

امریکی جریدے کے مطابق ایم ایل ایس میں میسی کی شمولیت سے جہاں شائقین کی تعداد، ٹکٹوں کی قیمتوں اور تجارتی سامان کی فروخت میں اضافہ کیا، وہیں لیگ کو براہ راست نشر کرنے والے ٹی وی چینل کی سبسکرپشن میں بھی ایک لاکھ 10 ہزار صارفین کا بھی اضافہ ہوا ۔

پاکستان