پاکستان سپر لیگ 2019 کا ٹاٹئل جیتنے والی کوئڑہ گلیڈی ایٹرز کو ایک مرتبہ پھر شین واٹسن کا ساتھ مل گیا۔
آسٹریلیا کے سابق آل رآنڈر شین واٹسن پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررکچے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی اٹرز کو 2019 میں ٹرافی جتوانے میں شین واٹس کی طوفانی اننگز کا بڑا ہاتھ تھا۔ تاہم 2020 میں انہوں نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
ریٹائرمنٹ کے بعد شین واٹسن آئی ایل ایل میں کوچنگ بھی کرچکے ہیں اور اب یہ ذمہ داریاں انہوں نے پی ایس ایل میں بھی سنبھال لی ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ PSL 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے شین واٹسن اگلے سیزن سے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1732366226394091832
واضح رہے کہ آئندہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کئی پرانے چہرے سامنے آئیں گے ۔ جن میں جنوبی افریقا کے طوفانی بلے باز رائیلی روسو بھی شامل ہیں۔