حال ہی میں بھارتی سپر اسٹار سنی دیول کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ممبئی کے علاقے جوہو میں نشے میں دھت نظر آ رہے ہیں۔ اب سنی دیول نے خود اس وائرل ویڈیو کی حقیقت بتادی ہے۔
وائرل ویڈیو میں سنی دیول کو سڑک کے بیچوں بیچ چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ خود پر قابو نہیں رکھ پا رہے ہیں۔ اسی دوران ایک رکشا ڈرائیور آتا ہے، جو انہیں لفٹ دیتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کلپ دیکھ کر حیران رہ گئے اور سوال کیا کہ کیا سنی واقعی نشے میں تھے لیکن اب سنی دیول نے اس ویڈیو کے پیچھے کی حقیقت بتا دی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائیٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سنی دیول نے اس ویڈیو کے بارے میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افواہوں کا سفر بس یہیں تک، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کی ایموجی بھی بنائی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول فلم کے لیے ایک سین کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
چند ماہ قبل سنی دیول نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ شراب نہیں پیتے۔ یہ کڑوی ، بدبو دار اور سر درد کا باعث بنتی ہے۔ سوچتے ہیں کہ لوگ شراب کو کیسے پسند اور برداشت کرتے ہیں۔۔