اہم ترین

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان پر شکست کے بادل

آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ہی میچ میں پاکستان پر شکست کے بادل چھاگئے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پرتھ میں جاری ہے۔ اور آستریلیا کو پاکستان پر 300 رنز کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے جب کہ کھیل کے ابھی بھی دو دن باقی ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جب کھیل کا ۤغاز ہوا تو پاکستان کی پوزیشن قدرے بہتر تصور کی جارہی تھی۔ یہ کہا جانے لگا تھا کہ قومی ٹیم کے بیٹر 487 رنز کے جواب میں پاکستان کو کچھ بہتر پوزیشن لے آئیں گے لیکن ٹیم کا مڈل آرڈر پھر دھوکا دے گیا۔۔ پوری ٹیم 271 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 62، عبداللہ شفیق 42 ، سعود شکیل اور آغا سلمان 28، 28 رنز جبکہ بابر اعظم 21 بناسکے۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز

پاکستان کے 271 رنز پر ہی آؤٹ ہوجانے کے باوجود آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے دوسری اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے ڈیوڈ وارنر دوسرے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغٖیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ مارنس لیبوشگین بھی خرم شہزاد کی ہی گیند پر دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک ۤسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا لیے۔ اس طرح اسے پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 300 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان