اہم ترین

پرتھ ٹیسٹ میں خراب کارکردگی سرفراز کو مہنگی پڑگئی

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں خراب بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ سرفراز احمد کو مہنگی پڑگئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ منگل سے شروع ہورہا ہے۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کے ضسارے کا سامنا ہے ج کہ ٹیم کے تین بالرز ان فٹ ہوچکے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں سرفراز احمد شامل نہیں۔ ان کی جگہ محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد کو ان کے تجربے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ پرتھ ٹیسٹ میں اچھی کاکردگی نہ دکھاسکے۔ میچ کے بعد ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی ان کی خراب پرفارمنس کا اعتراف کیا تھا۔

میلبرن میں موجود ٹیم انتظامیہ نے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس مٰن تین تبدیلیاں کی گئی ہین۔ پسلیوں کے فریکچر کا شکار خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ جب کہ فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

حتمی 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، میر حمزہ ، سعود شکیل ،حسن علی ، محمد رضوان شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا کل میچ سے قبل اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان