اہم ترین

اگلا وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا،آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ اگلا وزیر اعظم ہمارا ہوگا۔

نواز شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ انشاءاللہ انتخابات ضرور ہوں گے، چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے۔ پی ڈی ایم کی حکومت کے وقت تمام جماعتیں ایک ساتھ تھیں لیکن اب سب الگ ہوگئے ہیں۔

سابق صدر مملکت نے کہا کہ یپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، عام انتخابات میں ہم حکومت بنائیں گے۔تحریک انصاف کو محنت کرنی چاہیے، وہ پہلے بغیر محنت کے آگئے تھے، اب محنت کریں۔

پاکستان