اہم ترین

کھلاڑی عظیم کرکٹر بننا چاہتے ہیں یا کروڑ پتی؟ وسیم کی شاہین پر تنقید

پاکستان کے سابق لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سڈنی ٹیسٹ سے شاہین شاہ آفریدی کو نہ کھلانے پر شدید تنقید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ میں نہ کھیلنے کے فیصلے سے ٹیم منیجمنٹ کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ یہ صرف اور صرف شاہین کا فیصلہ تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم کے کپتان ہیں۔

سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ میں سمجھا ہوں کہ ٹی 20 کرکٹ صرف تفریح ​​کے لیے ہے۔ یہ صرف کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں کے مالی فائدے کے لیے ہے، لیکن کرکٹرز کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی حتمی ہے۔ کھلاریوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عظیم کرکٹر بننا چاہتے ہیں یا پیسے کمانا۔ آپ دونوں ہی مقصد حاصل کرسکتے ہین لیکن تھوڑی سمجھ کے ساتھ ۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ہم 20 سال پہلے اسی میدان می کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی تو بات کرتے ہین لیکن کسی کو نہیں پتہ کہ گزشتہ رات ہونے والے ٹی 20 میچ میں کیا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ ۤفریدی پر بہت زیادہ دبآ تھا۔ نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے اور حارث رؤف کے کھیلنے سے انکار کی وجہ سے ان پر پوری بولنگ کا بوجھ آیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں وہ سب سے زیادہ بولنگ کرانے والے بولر ہیں۔ انہوں نے چار اننگ مین 99 ااوور اور 2 گیندیں کرائیں۔ دوسری نمبر پر کینگرو اسپنر نیتھن لیون رہے جنہوں نے ان سے لگ بھگ 5 اوورز کم کرائے ہیں۔

پاکستان