سپریم کورٹ کے ایک اور جج کی وکٹ اڑ گئی۔ جسٹس مظاہر نقوی کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن بھی مستعفی ہوگئے۔
سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی مشتمل 3 رکنی بینچ نے کئی متنازع فیصلے دئیے۔
عمر عطابندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنے تو جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کرپشن کئی معاملات پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس پر کارروائی تیز ہوگئی۔
گزشتہ روز جسٹس مظاہر نقوی نے بطور جج استعفیٰ دے دیا ۔ اسے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور بھی کرلیا۔
آج جسٹس اعجاز الاحسن بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بھی اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوادیا ہے۔