اسٹیٹ بینک نے ملک میں نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
کراچی میں نئی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے موقع پر مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے بین الاقوامی سیکیورٹی فیچر نئے کرنسی متعارف کرائے جائیں گے لیکن یہ سب بتدریج کیا جائے گا۔ بھارت کی طرح اچانک نہیں ہوگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچر کے ساتھ متعارف کروائے جائیں گے۔ مختلف مالیت کے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک رواں برس ہی مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔
ملک میں مہنگائی کے نئے طوفان کی اطلاع دیتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں توقع سے زیادہ اضافے کے سبب مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک رہنے کا اندازہ ہے جو پہلے 20 سے 22 فیصد تخمینہ رکھا گیا تھا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 6.5 ارب ڈالر کے قرضے ادا کردئیے گئے ہیں،،، جبکہ مزید 5 ارب ڈالر کی ادائیگی کے لئیے اقدامات کرلئیے گئے ہیں۔