اہم ترین

پیٹرول 13 روپے 55 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 75 پیسے مہنگا

حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناکر پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام پیٹرولیم مصنوعات کے دام بڑھادیئے۔

اوگرا کی سمری اور نگراں وزیر اعظم کی منظوری سے 15 فروری تک کے لئے وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے ۔ جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 272 روپے 89 پیسے کا کردیا گیا ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 2 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پاکستان