اہم ترین

بجلی 4.56 روپے فی یونٹ مہنگی، کراچی والے بچ گئے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے نومبر کے لئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی تھی اور اب دسمبر کے لیے بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ حالیہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے عوام کی جیبوں پر ایک ماہ میں مجموعی طور پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پاکستان