ملک کی معاشی صورت حال یہ ہے کہ حکومت پر ہر 27 ارب روپے قرض کا اضافہ ہورہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023 میں 55 ہزار 22 ارب روپے کا قرضوں کا بوجھ تھا جو کہ دسمبر تک بڑھ کر 65 ہزار 188 ارب روپے تک جاپہنچا۔
جنوری 2024 حکومتی قرضوں کے بوجھ میں بہتر مہینہ ثابت ہوا۔ جنوری میں حکومتی قرضوں کا مجموعی بوجھ 0.5 فیصد کمی سے 64 ہزار 842 ارب روپے رہا۔ اس طرح سالانہ بنیادوں پر حکومتی قرضوں میں 17.8 فیصد کا اضافہ ہوا
اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی ذرائع سے قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی آئی۔
دوسری جانب مقامی ذرائع سے قرضوں میں میں استحکام رہا ۔ جنوری 2024 میں مقامی سطح پر لئے گئے قرض کا حجم 42 ہزار 626 ارب روپے رہا۔