اہم ترین

آئی ایم ایف سے نئے قرض کے لئے 3 سالہ پروگرام پر اپریل میں بات ہو گی: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے پروگرام پر بات واشنگٹن میں اپریل کے وسط میں ہو گی

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان ایک بڑے اور طویل پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے ہم کم از کم تین سال کا پروگرام چاہتے ہیں لیکن اس کے حجم کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔اکستان کی ایک معاشی ٹیم آئندہ ماہ 14 اور 15 تاریخ کو واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گی، جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نقصان میں جاانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیح ہے اس سلسلے میں پی آئی اے کی نجکاری اور ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جس کے بعد پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کو بہتر بنا کر نجکاری کی طرف جائیں گے اور بجلی چوری کے لیے سخت اقدامات کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں کافی بہتری آئی ہے جس سے برآمدات میں اضافہ ہوا۔ اس شعبے میں شرح نمو پانچ فیصد رہی۔ چاول کی شاندار فصل ہوئی اور گندم کی فصل کے بارے میں بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

پاکستان