اہم ترین

عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات کا شدید احتجاج

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے احتجاج کرنے کی درخواست کردی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج 7 مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ گئے تھے جہاں نیب اہل کاروں نے انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرلیا۔

عمران خان کی گرفتاری نے ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سیخ پا کردیا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی عمران خان  کے حق میں ٹرینڈ ٹاپ پر چل رہے ہیں۔

دوسری جانب شوبز شخصیات بھی عمران خان کی گرفتاری پر مشتعل دکھائی دے رہی ہیں اور وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

شوبز شخصیات نے عمران خان کی گرفتاری پر آج کے دن کو “یومِ سیاہ” قرار دیتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا” عدالت کے اندر بیٹھے ہوئے گرفتار شرمناک! وہ ضمانت لینے کے لیے وہاں موجود تھے لیکن نیب نے اس لمحے کو انہیں گرفتار کرنے کے لیے استعمال کیا۔ چیف جسٹس کو چاہیئے کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کریں۔ پاکستان کی عدالتوں کا احترام اور قانون پر عمل درآمد کرنے والا ہر شہری سیکیوریٹی کا مستحق ہے

اداکارہ زارا پیرزادہ نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر افسوس کرتے ہوئے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ احاطہ عدالت سے ایک سابق وزیر اعظم کو اسٹیبلسمنٹ کی جانب سے اغوا/ حراست میں لیا جانا افسوس ناک ہے۔

اداکارہ مشی خان نے عمران خان کی گرفتاری پر شدیدغصہ اور اظہار مایوسی کرتے ہوئے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے روتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی۔

فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بھی عمران خان کی گرفتاری پرکی گئی بہت ساری ٹوئٹس میں لوگوں سے گھروں سے باہر نکل کراحتجاج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی لاہور میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہیں۔

@ImranKhanPTI was unconscious when they took him- they had hit him on the head, legs and doused him with pepper spray which shuts you down and constricts your air passages.

— KhadijahShah (@khadijah_shah) May 9, 2023

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو حراست میں لیتے وقت سر پر کوئی چیز ماری گئی اور انہیں بے ہوش کرنے کے لیے کالی مرچ کا اسپرے بھی کیا۔

اداکارہ اور گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں کہا کہ ” اب میں جمہوریت کے ساتھ نہیں ہوں”

اداکارہ ارمینہ خان اور فریحہ الطاف نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے

ان کی خیریت کے لیے دعائیں کیں۔


Sick to my stomach to see Imran Khan arrested! I hope he remains safe. Prayers for his safe return. @ImranKhanPTI @PTIofficial pic.twitter.com/1igGy6GeEW

— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) May 9, 2023

Absolute disgusting state of affairs and I stand with Imran Khan.

— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) May 9, 2023

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا” ملک کی 72 سالہ تاریخ میں کسی سابق وزیر اعظم کو اس

طرح گرفتار کرنے کے لیے مثال نہیں ملتی۔

Shameful and shocking to see a former PM being dragged like a petty criminal. Never in the history of our country were such scenes witnessed. Power has surely gone to the ruling dispensation’s head. #ImranKhan

— Adnan Siddiqui (@adnanactor) May 9, 2023

اداکارہ مایا علی نے عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ” ایک سابق کپتان اور وزیر اعظم کو اس طرح گرفتار کرنا شرم ناک ہے”

پاکستان