اہم ترین

نیب نے عمران خان کو احتساب عدالت میں پیش کردیا، مزید اہم پی ٹی آئی رہنما گرفتار

قومی احتساب بیورو نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے حراست میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کردیاہے۔

نیب کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم کے 14 روزہ ریمانڈ کی اجازت دے۔

جج محمد بشیر کی عدالت میں نیب کی جانب سے القادر یونیورسٹی کیس میں حراست میں لیے گئے چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی وجوہات بیان کی گئی، جب کہ دوران سماعت عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ، علی بخاری اور بیرسٹر گوہر کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے : عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار

دوسری جانب حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق گورنر پنجاب کو ان کے گھر اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریڑی اسد عمر کو اسلام اآباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : عمران خان کی گرفتاری پر نیب کا اہم بیان سامنے آگیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم  عمران کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو تاحال جاری ہے، جب کہ کچھ مقامات پر موبائل سروسز کی بندش سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیئے : عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات کا شدید احتجاج

ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ کئی مقامات پر پاکستان تحریک انصاف اور پولیس اہل کاروں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر قائد میں گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر پولیس وین کو لگا دی گئی تھی  جب کہ کچھ مقامات پر ابھی بھی صورت حال قدرے کشیدہ ہے

پاکستان