اہم ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مل گیا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو گزشتہ برس منظور کئے گئے 3 ار دالر کے قرض کی آخری قسط جاری کردی ہے۔

گزشتہ روز ہی عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے تقریباً 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ یہ رقم 3 مئی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں ظاہر ہوگی۔

قرض کی رقم کے اجرا سے متعلق گفت و شنید کے لئے رواں برس مارچ میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان آیا تھا۔ کئی روز کے مذاکرات کے بعد کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ قرض کی حتمی منظوری دے گا۔

پاکستان