وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز وہ ریڈلائنز بھی عبور کرلیں جو 75 سالوں میں کسی نے نہیں کیں۔ عمران خان کی گرفتاری کسی سیاسی انتقام کا نتیجہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے ریاستی اداروں کو کم زور کرتے ہیں تو اس سے ان غیر ریاستی عناصر کو شہہ ملتی ہے جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیئے : عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات کا شدید احتجاج
پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کرپشن کے احتساب کا سامنا ہے اور ان کی گرفتاری کسی سیاسی انتقام کا نتیجہ نہیں ہے
یہ بھی پڑھیئے : عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ سیکریٹری نے گواہی دی تھی کہ برطانوی حکام کو رقم کی منتقلی کے لیے جو معاہدہ پیش کیا گیا تھا وہ کابینہ کے کسی رکن کو نہیں دکھایا گیا۔ اور اجلاس مکمل ہونے کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بند لفافہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ کو اس اہم معاہدے کی منظوری دی جانی چاہیئے۔
وہ کابینہ اراکین جنہوں نے عمران خان سے اس معاہدے کو دیکھنے پر اصرار کیا تو انہوں نے ان اراکین کو ان کے عہدوں سے ہی فارغ کردیا۔