اہم ترین

تیسرے ٹی20 میں آئر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام

پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں ہرا کر سیریز جیت لی۔

ڈبلن میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنتی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 179 رنز کا ہدف دیا جسے گرین شرٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں حاصل کرلیا۔

تیسرا ٹی 20 جیت کر پاکستان نے سیریز ایک کے مقابلے میں 2 سے اپنے نام کرلی۔

آئر لینڈ کی بیٹنگ

آئرلینڈ کو پہلا نقصان دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر ہی ہوگیا جب شاہین آفریدی کی گیند پر روس اڈائر کلین بولڈ ہوگئے۔ جس کے بعد اینڈی بالبرنی اور کپتان لورکان ٹکر نے پاکستانی بولرز کو بے بس کردیا۔ دونوں نے 49 گیندوں پر 85 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس موقع پر عباس آفریدی کام آئے ۔ جنہوں نے اینڈی بالبرنی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کو تیسری وکٹ لورکان ٹکر کی ملی جو 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد عماد وسیم کی وکٹ بن گئے۔

گرین شرٹس کو چوتھی وکٹ کے لیے بھی زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور یوں نِیل راک صرف 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی میچ میں دوسری وکٹ بن گئے۔ 150 کے مجموعی اسکور پر جورج ڈوکریل 6 رن پر پویلین روانہ ہوگئے۔آئرلینڈ کو چھٹا نقصان بھی یکے بعد دیگرے ہی ہوا جب کرٹس کیمفر صفر کے سکور پر ریورس سکوپ کھیلنے کی کوشش میں عباس آفریدی کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

شاہین آفریدی نے میچ میں اپنے آخری اوور میں بھی عمدہ بولنگ برقرار رکھی اور مزید ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے مارک اڈائر کو آؤٹ کیا۔ آئر لیند نے مقرررہ 20 اوورز میں 178 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز

179 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اوپنر صائم ایوب جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 14 رنز بنائے۔

جس کے بعد رضوان نے بابر کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا اور 139 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بیٹرز نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں اور ٹیم کو جیت کے قریب لا کھڑا کیا۔

155 کے اسکور پر رضوان 56 رنز مارک اڈائر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔جس کے بعد بابر اعظم بھی جلد ہی ہی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 75 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کو چوتھی وکٹ افتخار احمد کی ملی جو صرف 5 رن بنا کر مارک اڈائر کا شکار بن گئے۔ پاکستان نے 17ویں اوور میں ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان