اہم ترین

پاکستانی ایکسپورٹرز نے پیاز مہنگی کرکے اربوں روپے کمالئے

ملکی تاریخ میں پیاز کی ایکسپورٹ ریکارڈ سطح پر پنچ گئی ہے۔ ملک مین پیاز مہپنگی کرکے تاجروں نے گزشتہ دس ماہ کے دوران 21 کروڑ ڈالر کمالئے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 59 ارب روپے بنتے ہیں۔

ملک میں پھلوں اور سبشیوں کی برآمدات اور درآمدات سے منسلک افراد کی نمائندہ تنظیم پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں فروٹ اینڈ ویجیبٹل میں کسی بھی پروڈکٹ کی ایکسپورٹ میں پیاز سب سے آگے نکل گیا ۔

وحید احمد کے مطابق رواں مالی سال جولائی 2023 سے اپریل 2024 تک پیاز کی ایکسپورٹ 210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔ رواں برس کے اختتام تک اس کا حجم 250 ملین ڈالر سے بھی بڑھ جائے گا۔

سرپرست اعلی فروٹ اینڈ ویجبٹل ایکسپورٹرز ایسویسی ایشن نے کہا کہ بھارتی پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی سے پاکستان کو نئی منڈیآں ملی ہیں،پاکستانی پیاز کو مشرق بعید اور مشرق وسطی سمیت دنیا کی بڑی منڈیوں میں رسائی ملی ہے۔

وحید احمد نے کہا کہ دنیا بھر کے بڑے اسٹورز میں بھی اج پاکستانی پیاز موجود ہے،حکومت کو پیاز کی شیلف لائف بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کرنے ہونگے، اس سے ہم آنے والے وقتوں میں پاکستانی پیاز کی نئی مارکیٹ تیار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات بند ہونے کے بعد پاکستانی پیاز کی طلب بڑھ گئی تھی۔ اس صورت حال کا فائدہ مقامی تاجروں نے اٹھایا لیکن اس دوران پاکستان میں پیاز کی قیمت 300 روپے فی کلو تک جاپہنچی۔ پاکستان میں پیاز کی طلب کو ایران اور ترکیہ سے منگوا کر پورا کیا گیا۔

پاکستان