اہم ترین

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کا، ‘میزائل وارننگ سسٹم’ کے قیام کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا اعلان

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان ‘ میزائل وارننگ سسٹم’ کے قیام کے لیے  مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کریں گے۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے حکام کے درمیان ،میزائل وارننگ سسٹم سے متعلقہ معلومات کے بیک وقت تبادلے کے لیے  ایک مشاورتی گروپ کے قیام پر ، اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول نے امریکی صدر جو بائیڈن اور جاپانی وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کے ساتھ مذاکرات میں نئے وارننگ سسٹم کے موضوع پر بات چیت کی جس میں تینوں ممالک کے سربراہان نے شمالی کوریا کی طرف سے میزائل خطرے کے مقابل معلومات کے فوری تبادلے پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

جاپانی ذرائع ابلاغ نے بھی کہا تھا کہ بیک وقت میزائل وارننگ سسٹم کے ذریعے معلومات کے تبادلے” کے معاملے میں تینوں ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات کے دوام کا اعلان کیا جا چکا ہے اور حتمی سمجھوتہ آئندہ مہینے سنگاپور میں متوقع سکیورٹی فورم میں طے پائے گا۔

واضح رہے کہ حالِ حاضر میں علاقے میں موجود امریکی فورسز ، جنوبی کوریا کی فوج اور جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے ساتھ الگ الگ لیکن بیک وقت، معلومات کا تبادلہ کر رہی ہیں۔

پاکستان