اہم ترین

ایل جی پی کے دام میں بڑی کمی: سرکاری قیمت 180 روپےفی کلو ہوگئی

عوام کیلئے خوش خبری ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی،، ملک بھر میں ایل پی جی قیمت 180روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 238 روپے مقررہ کی تھی مگر مافیا 240 سے 250 روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا۔ ایل پی جی مافیا کی بلیک میلنگ پر اوگرا اور دیگر حکومتی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے رہے۔

درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی ۔ او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 32 ہزار میٹرک ٹن تک کمی کر دی۔ جس کے بعد ایل پی جی کی پیداواری قیمت 1 لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر 1 لاکھ 30 ہزار پر آگئی۔۔

کراچی:ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ، آئندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔

پاکستان