اہم ترین

انسانیت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے وقت کے خلاف دوڑ رہی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سینیئر اہلکار ڈورین بوگڈان-مارٹن نے کہا ہے کہ انسانیت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے وقت کے خلاف دوڑ رہی ہے ۔

جنیوا میں اچھائی کے لئے اے آئی سمٹ کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین کی سربراہ ڈورین بوگڈان-مارٹن نے کہا کہ ہم نے جن کو بوتل سے نکال لیا ہے۔ہم وقت کے خلاف دوڑ رہے ہیں۔

تقریب سے قبل انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹییلیجنس میں حالیہ پیش رفت غیر معمولی ہے۔مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس اے آئی سے متعلق نسل در نسل رہنمائی کرنے کا موقع ہے تاکہ دنیا کے تمام لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی اب بھی آرٹی فیشنل انٹیلی جنس سے دور ہے۔ یہ ڈیجیٹل اور تکنیکی تقسیم اب قابل قبول نہیں۔

ڈورین بوگڈان-مارٹن نے کہا اے آئی کے ذریعے اچھے اور برے دونوں مقاصد کے لئے بے پناہ امکانات موجود ہیں ، اس لئے اے آئی کو محفوظ بنانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 امریکا سمیت دنیا کے درجنوں ملکوں میں انتخابات کا سال ہے۔ ایسے میں ڈیپ فیک مواد سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں ۔ اے آئی کے غلط استعمال سے جمہوریت ، نوجوانوں کی ذہنی صحت اور سائبر سیکیورٹی کو شدید خطرات ہیں۔

پاکستان