اہم ترین

منوج باجپئی بالی ووڈ میں طلاق اور منشیات کے بڑھتے رجحان پر بول پڑے

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر استار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے جوڑوں میں طلاق کے رجحان کو معاشرے کی عکاسی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں منوج باجپائی نے اگر آپ کسی عام سی عدلات بھی جائیں اور طلاق کی شرح معلوم کریں، تو آپ سمجھ جائیں گے کہ آج ہم کہاں پہنچ گئے ہیں۔ دور دراز علاقوں کی عدالتوں میں بھی روز کئی رشتے اور شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔

منوج باجپائی نے کہا کہ ہمارے معاشرے نے یورپی ملکوں میں رائج رواجوں کو اپنایا ہے اور اس کے فوائد ہیں، لیکن ہم نقصانات کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔ آپ عدالتوں میں نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہماری فلمی صنعت بھی سماج کا حصہ ہے۔ یہاں کے لوگ بھی اسی معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب لوگ ایک ہی معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں تو معاشرتی تبدیلیاں انڈسٹری میں بھی نظر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انڈسٹری میں اتنی طلاقیں نہیں ہوتی تھیں جتنی آج ہیں۔ لیکن اب یہاں کے لوگ کھلے ذہن کے ہو گئے ہیں اور اپنے آپ کو کسی ریاست یا ملک سے جوڑتے ہی نہیں، جو کہ بذات خود ایک اچھی بات ہے۔

بی ٹاؤن میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر انہوں نے کہا سب سے پہلے اسے ہندی فلم انڈسٹری کہہ لیں۔ ہندی فلم انڈسٹری بہت چھوٹی ہے۔ اب اس چھوٹی صنعت میں بہت سے لوگوں کو کام کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی شخص کسی کونے میں کچھ غلط کرتے ہوئے پکڑا جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پوری انڈسٹری خراب ہے۔

منوج باج پائی نے کہا کہ میں، میرے دوست اور ساتھی اداکار بھی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان میں سے 95 فیصد لوگ نہ صرف اپنے کام کے لیے بلکہ اپنے خاندان اور دوستوں کے لیے بھی ایماندار اور جذباتی ہوتے ہیں۔ چند واقعات یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ پوری انڈسٹری ایسی ہے۔

پاکستان