حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر تک کی کمی کردی ہے۔
وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کی ہدایت کی تھی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ’پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے۔۔
سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے 15 جون تک ہوگا۔
کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے ہوگئی ہے۔
مئی کی 15 تاریخ کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 88 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 54 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 86 پیسے کمی کی گئی تھی۔