بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھارت کے رکنِ پارلیمان اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں.
شادی کی تقریب ادے پور کے لیلا پیلس میں منعقد ہوئی۔ جس کے بعد وہ واپس نئی دہلی بھی لوٹ آئے ہیں ۔
پرینیتی نے خود ہی شادی تصاویر انستا گرام پر شیئر کی ہیں،۔ جس کے ساتھ انہوں نے لککھا ہے کہ وہ ایک عرصے سے اس دن کا شدت سے انتظار کر رہے تھے، ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتے۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا لندن کے ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے۔ پرینیتی چوپڑا نے لندن کے اسکول آف اکنامکس سے تعلیم حاصل کی ہے۔ یہیں ان کی دوستی ہوئی تھی۔
راگھو چڈھا نے تعلیم کے بعد سیاست کا دامن تھام لیاجبکہ پرینیتی چوپڑا نے گلیمر کی دنیا میں اپنے کیریئر کا انتخاب کیا۔ راگھو چڈھا بھی سیاست میں بڑا نام بن گئے۔
گزشتہ کچھ سال پہلے جب پرینیتی چوپڑا اپنی فلم چمکیلا کی شوٹنگ کے لئے پنجاب پہنچی تھیں، تو راگھو چڈھا ان سے ملنے کیلئے آئے آتھے اور یہاں ان کی پرانی دوستی ایک بار پھر تازہ ہوگئی۔ اور بالآخر دونوں نے گزشتہ روز شادی کرلی۔
چند برس پہلے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کسی سیاستدان سے کبھی شادی نہیں کریں گی لیکن قسمت کے پھیر دیکھیں کہ انہوں نے سیاستدان کو ہی جیون ساتھی چنا۔