وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک دن پہلے ہی بڑی کمی کردی۔۔۔
وزیراعظم آفس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ہر ماہ کی 15 اور آخری تاریخ کی رات کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مد نظر رکھ کر 15 دن کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کا اعلان کیا جاتا ہے۔ تاہم اس مرتبہ مقررہ وقت سے ایک روز پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔