اہم ترین

اکشے کمار کا سال میں کئی فلمیں کرنے پر ٹرول کرنے والوں کو جواب

اکشے کمار کی پچھلی کئی فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہو چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکار کو ایک سال میں چار فلمیں کرنے پر بھی ٹرول کیا جاتا ہے۔ اس پر اکشے کمار نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔

اکشے کمار کی فلمیں کچھ عرصے سے مسلسل فلاپ ہورہی ہیں، رواں سال ان کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں، دونوں ہی بری طرح ناکام ہوئیں۔ پہلی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں تو 350 ارب روپے میں بنی تھی۔ اور اب نئی فلم سر پھرا اسی طرح فلاپ ہوئی۔

کئی فلاپ فلمیں دینے کے باوجود اکشے سخت محنت کر رہے ہیں۔ لیکن وہ ایک فلم پر توجہ دینے کے بجائے ایک سال میں متعدد پروجیکٹس کرنے پر بھی ٹرول کیے جاتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اکشے نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا، “وہ ایک سال میں چار فلمیں کیوں کرتے ہیں… انہوں نےکہا کہ میں اگر سال میں ایک فلم میں کام کروں تو باقی دن میں کیا کروں گا؟ کیا میں آپ کے گھر آؤں؟ بیٹا یاد رکھو خوش نصیب وہ ہوتے ہیں جنہیں کام ملتا ہے۔ یہاں روز کوئی نہ کوئی کہتا ہے، بے روزگاری چل رہی ہے، یہ چل رہا ہے، یہ چل رہا ہے… جس کو جو کام مل رہا ہے، وہ کر لے۔‘‘

گزشتہ دو برسوں کے دوران اکشے کمار کی او ایم جی 2 کے علاوہ کئی فلمیں لگاتار باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی ہیں۔ ان میں “بچن پانڈے،” “سمرات پرتھوی راج،” “رکشا بندھن،” “کٹھ پوتلی،” “رام سیتو،” “سیلفی،” “مشن رانی گنج،” “بڑے میاں چھوٹے میاں” اور “سرپھرا” جیسی فلمیں شامل ہیں۔

پاکستان