اہم ترین

غزہ میں ہر روز اوسطاً 130 افراد شہید کئے جارہے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے غزّہ میں 7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار افراد کی شہادت کی تصدیق کردی۔

ترک میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل دفتر کے ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں غزّہ میں 40 ہزار افراد کی شہادت کی تصدیق کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے حقوقِ انسانی وولکر ترک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت عالمی برادری کے لئے بہت تکلیف دہ ہے۔ غزّہ میں 40 ہزار فلسطینیوں کی اموات ہوچکی ہے ۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

فرحان حق کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والے انسانی نقصان کی وجہ اسرائیل مسلح افواج کی طرف سے جنگی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور یہ چیز سوچ سے بالاتر ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی بار بار دہرائی گئی ہے۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران غزہ میں ہر روز اوسطاً 130 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ یہ یومیہ تعداد محض ایک اندازہ ہے کیونکہ ابھی تک عمارتوں کے ملبے تلے بہت سی لاشیں دبی ہوئی ہیں۔ ان نامعلوم لاشوں کو بھی مدّنظر رکھا جائے تو اموات کی گنتی زیادہ ہوسکتی ہے۔

پاکستان