اہم ترین

ایفرو ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی 17 سال بعد ایک ساتھ کھیلیں گے

کرکٹ شائقین کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ ایفرو ایشیا کپ دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ افریقن کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے ایک عبوری کمیٹی تشکیل دی ہے جو جو ایشیائی اور افریقی کرکٹرز کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

یہ کمیٹی دوسرے ممالک کی کرکٹ ایسوسی ایشنز سے رابطہ کر کے مختلف براعظموں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد پر زور دے گی۔ افرو ایشیا کپ بھی ان میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

ایفرو ایشیا کپ میں ایشیا الیون اور افریقا الیون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پہلی بار 2005 میں کھیلا گیا تھا جس کی میزبانی جنوبی افریقہ نے کی تھی جب کہ 2007 میں اس کی میزبانی بھارت نے کی تھی۔ اس کا تیسرا ایڈیشن 2009 میں کینیا میں ہونا تھا لیکن اس سال ایفرو ایشیا کپ نہیں کھیلا جا سکا۔

یہ ٹورنامنٹ اس لیے بھی خاص ہو سکتا ہے کہ اس میں بھارتی اور پاکستانی کھلاڑی ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، جن کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی۔

کرک انفو کے مطابق اے سی اے کے عبوری چیئرمین ٹوینگا مکولانی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرکٹ میں مزید مواقع فراہم کرنے کے علاوہ افرو ایشیا کپ دونوں فریقوں کے لیے معاشی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ٹوینگا مکولانی نے کہا کہ ہم نے ایشیا کرکٹ کونسل کے حکام سے بات کی ہے اور افریقی کرکٹ ایسوسی ایشنز سے بھی رابطہ کیا ہے۔ وہ سب افرو ایشیا کپ دوبارہ شروع کرنے کے حق میں ہیں۔

یاد رہے کہ 2005 میں منعقدہ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔ اس وقت وریندر سہواگ، شاہد آفریدی اور سنتھ جے سوریا ایک ساتھ کھیلتے نظر آئے تھے۔ جبکہ 2007 میں ایشیا الیون نے افریقہ الیون کو 3-0 سے شکست دی تھی۔ اس بار شعیب اختر، ایم ایس دھونی، ظہیر خان اور محمد آصف جیسے لیجنڈز شامل تھے۔

پاکستان