اہم ترین

ایک گھنٹے میں 1575 پش اپس، کینیڈا کی دادی ماں کے نام عالمی ریکارڈ

بہت سے لوگ اپنے دادا دادی کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں ۔ لیکن کینیڈا کی ڈونا جین وائلڈ کے پوتے پوتیاں باضابطہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ان کی دادی ایک سپر ہیرو ہے ۔

کینیڈا کی 59 سالہ ڈونا جین وائلڈ نے 60 منٹ میں 1575 پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

ڈونا جین وائلڈ نے رواں برس مارچ میں سب سے زیادہ وقت تک ایبڈامن پلانک پوزیشن (کہنی اور پیر کے پنجے کے بل پر ) پر رہنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ وہ اس پوزیشن پر مسلسل 4 گھنٹے 30 منٹ اور 11 سیکنڈ تک رہی تھیں۔

ورلد ریکارڈ قائم کرنے کے لئے کی گئی کوشش کے دوران ڈونا جین وائلڈ کے 12 میں سے 11 پوتے پوتیاں بھی موجود تھے۔ جو ان کے پش اپس کو گن کر ان کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔

کینیڈین دادی ماں کا کہنا ہے کہ پہلے ورلڈ ریکارڈ کے لئے سخت تربیت نے انہیں دوسرے ریکارڈ کے لئے بہت مدد دی۔ کیونکہ انہیں اس کے لئے روز 500 پش اپس کرنا پڑتے تھے۔ اسی بدولت ان کا پیٹ اور بازو فولادی ہوگئے۔ جس نے انہیں دوسرے ریکارڈ کی کوشش کے لئے ذہنی طور پر تیار کیا۔

پاکستان