وفاقی وزارت مذہبی امور نے رواں برس 03 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستوں کو کامیاب قرار دے دیا۔
رواں برس سعودی عرب نے حج کے لئے پاکستان سے آنے والے عازمین کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین مقرر کیا ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق انہوں نے کہا کہ کوٹے کا نصف 79 ہزار 600 افراد برابر سرکاری و نجی طور پر تقسیم ہوں گے۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔ اس کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان بتائے گئے ہیں۔
حج درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی تھی۔حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا تھی۔ قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم قرار دیا گیا تھاجب کہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازمی ہوگی۔ ۔
اسی طرح سرکاری حج اسکیم میں اسپانسر شپ اسکیم میں 5 ہزار نشستیں جب کہ نجی حج اسکیم میں اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 30 ہزار نشستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کے اصول کے تحت مختص ہے۔
دوسری جانب صورت حال یہ ہے کہ حج اخراجات کی وجہ سے رواں برس بھی حج کے فریضے کی ادائیگی مشکل ہوچکی ہے۔ حکومت کو توقع سے بھی کم درخواستیں ملی ہیں جس کی وجہ سے آج یعنی 3 دسمبر تک جمع کرائی گئی تمام درخواستوں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔
گزشتہ 3 برسوں سے حج اخراجات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ حج کے متمنی افراد اپنی خواہش کو دبارہے ہیں۔