اہم ترین

کترینہ کیف اور دیپیکا بالی وڈ کے دو بڑے خانز کے ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

بھارتی فلمی صنعت کی دو مقبول ترین اداکارائیں نئی آنے والی فلم ” پٹھان ورسز ٹائیگر” میں سلمان خان اور شاہ رُخ خان کے ساتھ کاسٹ میں شامل ہوگئی ہیں۔  ماضی میں دیپیکا  فلم پٹھان میں شاہ رخ اور کترنیہ کیف ٹائیگر سیریز کی فلمز میں سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔  

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  ایکشن سے بھرپور فلم ” پٹھان ورسز ٹائیگر” کی عکس بندی آئندہ سال جنوری سے شروع ہوگی، تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ہدایت کار سدہارتھ آنند کی اس فلم نے  روز اول سے ہی فلم نگری میں تہلکہ مچا رکھا ہے اور شوبز حلقوں میں فلم کی کہانی کو لے کر کافی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ، جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ممکنہ طور پر ا س فلم میں فلم پٹھان اور ٹائیگر کے مرکزی  کرداروں کے درمیان لڑائی دکھائی جائے گی۔ 

تاہم،  کچھ فلمی پنڈتوں کے مطابق  فلم کے کلائمکس میں ٹائیگر اور پٹھان اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف مقابلہ کریں گےجس سے ناظرین کو ایکشن اور سسپنس سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

پاکستان