اہم ترین

ایلون مسک کا نسٹ کراچی کی ٹیم کے ساتھ تیکنیکی معاونت کا معاہدہ

 الیکٹرک کاروں کی عالمی رہنما ٹیسلا فارمولا الیکٹرک ریسنگ کاروں کی ترقی کے لیے تکنیکی مدد، ٹیکنالوجی کا اشتراک اور ضروری پارٹس فراہم کرے گا۔

فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ (فرن) نسٹ یونیورسٹی کا ایک پروگرام ہے جس میں نوجوان طلباء شامل ہیں جو دنیا کی پہلی نسٹ کی فارمولا الیکٹرک ریسنگ کاروں کو اپ گریڈ کرنے اور بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ فرن ملٹی بلین ڈالر الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کمپنی ٹیسلا کو اپنے ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

اگرچہ فرن نے بہت سے دوسرے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے ہیں، لیکن یہ فارمولا الیکٹرک ریسنگ کاروں پر مبنی اس پروگرام کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان فارمولا SAE لنکن 2016 مقابلے میں حصہ لینے والے چھ ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کی پہلی فارمولا الیکٹرک کار چھ سال قبل نسٹ کے انڈرگریجویٹ طلباء کی پانچ رکنی ٹیم نے بنائی تھی۔ فرن وہ واحد ٹیم تھی جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا کی نمائندگی کی، حالانکہ 6 ممالک کی 30 ٹیمیں مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئیں تھیں۔

ٹیسلا اور نسٹ کے درمیان یہ شراکت فرن کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ فرن کو بہترین معیار کی رہنمائی اور مالی مدد حاصل کرنے کا موقع دے سکتی ہے۔

الیکٹرک کاروں کے میدان میں عالمی رہنما ٹیسلا نے الیکٹرک کاروں کی ترقی کے لیے تکنیکی مدد، ٹیکنالوجی کا اشتراک اور ضروری پارٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس سے فرن کو ان کی مصنوعات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

شراکت کی تصدیق کے بعد، فرن ملٹی بلین ڈالر کی کار ساز کمپنی کے ساتھ شراکت کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔ فرن کے ترجمان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ: “الفاظ اس خوشی اور تشکر کے احساس کا اظہار نہیں کر سکتے جو ہمارے پاس ٹیسلا جیسے نام کے ساتھ وابستگی حاصل کرنے پر حاصل ہوئی ہے۔”

پاکستان